رمضان کی شروعات 25 اپریل سے ہوگی، ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا: فواد چودھری

Last Updated On 23 April,2020 09:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏وزارت سائنس نے ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ رمضان المبارک کی شروعات 25 اپریل بروزہفتہ کے روز ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ ایک سال قبل اس سلسلے میں کیلنڈر جاری کرتے ہوئے بتا دیا تھا کہ اگلا رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

فواد چودھری نے لکھا کہ اس بارے 15 اپریل کو یاد دہانی بھی کرا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بات کو اختلاف کی بجائے عقل، علم اور دلیل کی کسوٹی پر پرکھا جائے، اس طرح معاملات بہتر طور پر سلجھ سکتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ 15 اپریل کو فواد چودھری کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے، 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاءللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ارادہ تھا کہ چاند دیکھنے کیلئے اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے لیکن اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔