اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے اجناس کی سمگلنگ روکنے کیلئے جائزہ اجلاس طلب کرلیا، وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے، اجناس کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کسٹم اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام شریک ہونگے جس میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مجوزہ آرڈیننس پر بھی اجلاس کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم وزارت فوڈ سکیورٹی، صوبوں اور کسٹم حکام کو اہم ہدایات جاری کریں گے۔