بیرون ملک کام کرنیوالے پاکستانیوں کی کورونا سے موت پر افسوس ہے: وزیراعظم

Last Updated On 17 April,2020 12:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی کورونا سے موت پر افسوس ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کئی پاکستانی کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر جاں بحق ہوئے، دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کبھی فراموش نہیں کرسکتے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخراور بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی خیرات اور زرمبادلہ کی صورت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 خیال رہے دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 545 تک جاپہنچی۔