شیخ رشید کے موکلوں میں عمران نیازی اور شہزاد اکبر شامل ہیں: رانا ثنا اللہ

Last Updated On 21 April,2020 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے موکلوں میں عمران نیازی اور شہزاد اکبر شامل ہیں، ‎ملک خوشامدی لوگوں کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں، ‎ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے، ‎کورونا کے بجائے نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف کے پیچھے ہے، ‎ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا، تصدیق ہوگئی دو سال سے نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement