اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مصری حکومت اور عوام کے ساتھ موجودہ صورتحال پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور مصری صدر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قرضوں میں ریلیف سے ترقی پذیر ممالک اپنے عوام کو بہتر سہولت دے سکتے ہیں۔ مصری صدر نے عمران خان کے قرضوں میں ریلیف کے مطالبہ کی حمایت بھی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔