اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کے 990 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار817 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں 6340، سندھ 6053، خیبرپختونخوا 2627، بلوچستان میں 1049 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 385 ہو گئی، اب تک 4315 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق مختلف شہروں میں ایک ہی دن میں 990کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار817 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں 343، گلگت بلتستان 339 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض سامنے آئے۔
سب سے زیاد ہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 146ہے جبکہ سندھ میں 112، پنجاب 106، بلوچستان 14، گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 263افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4315 ہو گئی۔ پنجاب میں 1921 افراد نے کورونا کو شکست دی، سندھ میں 1222، خیبرپختونخوا میں 645، بلوچستان 183، گلگت بلتستان 248 اور اسلام آباد میں 44افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 43افراد نے کورونا کو مات دی ہے۔