اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔
چئیرمین سینیٹ کہتے ہیں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔ پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں پارلیمانی امور اور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کورونا سے بچاؤ کے لیے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں۔ صوبے کے عوام کے لیے کوئی کسر نہین چھوڑیں گے۔ کورونا کنٹرول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔ ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ ٹائیگر فورس ملک بھر میں مشکل میں پھنسے عوام کی خدمت کرے گی۔
چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ مشکل سے نکلنے کے لیے پارلیمان اپنا کردار ادا کرے گا۔ عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پارلیمانی فورم کا بھرپور استعمال ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ طور پر اگئے بڑھنا وقت کی ضروت ہے۔ پارلیمانی کمیٹیوں میں مناسب تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔