صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینٹ سیکرٹریٹ 5 اپریل تک بند کرنیکا فیصلہ

صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینٹ سیکرٹریٹ 5 اپریل تک بند کرنیکا فیصلہ

کرونا وائرس کے پیش نظر چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ہدایات پر سینٹ سیکریٹریٹ کے دفاتر 5 اپریل تک بند رہیں گے، چیرمین سینٹ نے صدر پیپس کی حیثیت سے پیپس کے دفاتر بھی پانچ اپریل تک بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ دفاتر بند کرنے کا مقصد نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے، بطور قوم ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ بروقت تمام حفاظتی اقدامات کیے جائین، کرونا وائرس سے بچاء کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہے۔