اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب مصطفیٰ الکاظمی کو وزارت عظمیٰ کا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مصطفی الکاظمی کی قیادت میں عراق میں اصلاحات، قومی اتحاد اور ترقی کے اہداف کے حصول میں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور عراق کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عراق کے وزیراعظم کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کےلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔