اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نائیجریا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے باہمی دلچسپی اور خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے باعث خطے کے ممالک کو درپیش معاشی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ پاکستان اور نائیجیریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف نائیجیرین عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وبا کے باعث دوہرے چینلج کا سامنا ہے۔ ہم نے لوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں، بھوک اور غربت سے بھی لڑنا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے اقدامات کو سراہا۔