اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر شبلی فراز نے شہباز شریف کو سیاسی نصیب پر صبر کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں، احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، برس ہا برس اقتدار میں رہنے والے ہمارے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا۔