لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا انتخابات مسائل کا بہترین حل ہیں، ان کی معصوم خواہش پوری نہیں ہوگی، وہ 2023 تک انتظار کریں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے 2 ماہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد خواہش سامنے رکھی، ان کی خواہش کوٹ لکھپت جیل میں ہی پوری ہوگی، شہباز شریف اور نواز شریف نے ملک لوٹا، جنہوں نے ملک لوٹا انہوں نے 5 سال پورے کیے، جو ملک بچانا چاہتے ہیں ان کے 5 سال اپوزیشن کو کھٹکتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کو دلوالیہ ہونے سے بچایا، گزشتہ حکومتوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، وزیراعظم کی پالیسز کے باعث حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، شہباز شریف لندن سے کورونا کیخلاف جنگ لڑنے آرہے تھے۔