وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

Last Updated On 20 May,2020 09:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوران ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

Advertisement