پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی کم نہیں ہوا، احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ کہتے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی یہ سوچیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا کیا۔
پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمدلرآمد ناگزیر ہے، کورونا کے خلاف کامیابی کا واحد راستہ احتیاط ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے لاک ڈائون میں مزید نرمی ہوسکتی ہے۔ عید کے موقع پر احتیاط کریں، گھروں میں رہیں۔
اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے پارلیمنٹریز کو بھی عید کے دنوں میں سماجی فاصلے ملحوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی یہ سوچیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کیا کیا۔