‘وہ چاہتے تو کورونا وبا کو روکا جا سکتا تھا’ ٹرمپ کی چینی صدر کا نام لئے بغیر پھر تنقید

Last Updated On 21 May,2020 03:16 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے تو وبا کو روکا جا سکتا تھا، ادھر چین میں پارلیمان کا اجلاس شروع ہو گیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا چینی صدر بہت آسانی سے اس وبا کو روک سکتے تھے لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا.

ادھر چین میں پارلیمان کا اجلاس ہوا جس میں صدر شی جن پنگ نے شرکت کی، یہ ادارہ کمیونسٹ پارٹی کے فیصلوں کی تائید کرتا ہے۔ عوامی کانگریس کا اجلاس مارچ میں منعقد ہوتا ہے لیکن وبا کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا، یہ 1995 کے بعد پہلا موقع ہے کہ یہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا ہو۔
 

Advertisement