لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کیا، وزیراعلی اور گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ جن کے پیارے حادثے میں بچھڑ گئے ان کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا -
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
عثمان بزدار کاکہناتھاکہ طیارہ گرنے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہواہے -ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں -پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کراچی طیارہ حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
گورنرپنجاب کاکہناتھاکہ لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں حادثہ ساری قوم کو غمزدہ کر گیاہے۔