طیب اردوان کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون، عیدالفطر کی مبارکباد

Last Updated On 24 May,2020 08:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کرکے پاکستانی قیادت اور قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ترک صدر نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ترکی مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب اور عوام کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کورونا کی عالمی وبا کے چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کی فراہمی پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement