28 مئی 1998ء کو پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

28 مئی 1998ء کو پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لکھا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی کیساتھ خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا، یہ سب سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ نیوکلیئر ڈیٹرنس کے حصول کو ممکن بنانے والے تمام افراد انجینئرز اور خاص طور پر سائنسدانوں کو مسلح افواج سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے اس تصور کو حقیقت کا روپ دیا، پاکستان زندہ باد۔