اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا منہ زور ہو گیا، ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 960 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 98 ہزار 943 ہو گئی، چوبیس گھنٹوں میں 67 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔
ملک میں کورونا کا پھیلاؤ مزید تیز ہوگیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 4 ہزار 960 کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 98 ہزار 943 ہو گئی، پنجاب میں 37 ہزار 90، سندھ 36ہزار 364، خیبرپختونخوا میں 13ہزار ایک اور بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض ہیں۔
اسلام آباد میں 4 ہزار 997، گلگت بلتستان 927 اور آزاد کشمیر میں 361 کیسز ہیں، ملک بھر میں ایک دن 67 افراد کی زندگیوں کو کورونا نگل گیا،
جس کے بعد اموات کی تعداد 2002 ہو گئی۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 23ہزار 100 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 6لاکھ 83 ہزار 608 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 33 ہزار 465 ہوچکی ہے۔