اسلام آباد: (دنیا یوز) چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کیخلاف کرپشن انکوائری جبکہ معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کیخلاف کرپشن شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی۔
نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران، سی ڈی اے افسران کیخلاف بھی کرپشن انکوائری کی منظوری دی گئی۔