اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضادات پر بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا ہے، معاملے کی سماعت 10 جون کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ممبر پنجاب جسٹس الطاف براہم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن معاملے کی سماعت کرے گا، تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا.
جواب کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلاول کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے مالی گوشواروں میں تضادات پر کارروائی کا آغاز کیا تھا۔