کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ملک بھر میں ٹڈی دل کے حملے کے وقت ایک بار پھر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ لاپتہ ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں ٹڈی دل کے حملے کے وقت ایک بار پھر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ لاپتہ ہیں۔
Fed Ministry for food security is again missing in actions as Locusts attack crops across Pakistan. Last year despite our pleas provinces were left at the mercy of locusts. If the federal govt fails to act this is another disaster in the making. https://t.co/Q875jpxv5T
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 3, 2020
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس باوجود ہماری متعدد درخواستوں کے صوبوں کو ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑدیا تھا۔ اگر وفاقی حکومت پھر ناکام ہوئی تو ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں ایک اور سانحہ جنم لے رہا ہے۔