اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا تمام جماعتوں کا اتفاق ہے ورچوئل سیشن نہ بلایا جائے، پارلیمانی نگرانی کیلئے سیشن بلانا انتہائی ضروری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سپیکر کی ذمہ داری ہے ارکان اسمبلی، عملے کی صحت کا تحفظ کریں، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے ورچوئل سیشن نہ بلایا جائے، دور سے آنیوالے ارکان اسمبلی کیلئے ٹرانسپورٹ کے مسائل ہوں گے، پارلیمان کے ذریعے نگرانی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔