وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کی روک تھام کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

Last Updated On 10 June,2020 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں کورونا وباء کا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا، صورتحال کے تناظر میں مزید اقدامات اور فیصلے کئے جائیں گے۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود اور اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سول سیکرٹریٹ سے سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی ڈی ایم اے، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ افسران ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔