لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرائی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزارسکیں گے۔
Acc to this report, 34% of households across India will not be able to survive for more than a week without add assistance. I am ready to offer help & share our successful cash transfer prog, lauded internationally for its reach & transparency, with India.https://t.co/CcvUf6wERM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 11, 2020
وزیراعظم نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی۔
Our govt successfully transferred Rs. 120 billion in 9 weeks to over 10 million families in a transparent manner to deal with the COVID19 fallout on the poor.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 11, 2020
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے شفاف طریقے اورکامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑسے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک ایک کروڑ سے زیادہ مستحق خاندنوں کو 121 ارب سے زیادہ کی کیش امداد دی جا چکی ہے۔