نیب نے محسن شاہنواز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16 جون کو طلب کر لیا

Last Updated On 13 June,2020 03:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو نیب نے بلاوا بھیج دیا۔ قومی احتساب بیورو نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16 جون کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری نوٹس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے لیگی ایم این اے سے ان کے اثاثہ جات، اپنے اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محسن شاہنواز رانجھا 16 جون کو نیب لاہور آفس میں پیش ہوں۔
 

Advertisement