سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

Last Updated On 17 June,2020 03:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری فنانس نے بریفنگ دی۔ سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا سرکاری ملازمین، کاشتکاروں اور پرائیوٹ سیکٹر کو ریلیف دیا جائے گا، مشکلات کے باوجود ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے، کوشش کی ہے ایک متوازن بجٹ پیش کریں۔