گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات کی منظوری کیلئے محکمہ صحت سندھ کو الٹی میٹم دے دیا

Last Updated On 19 June,2020 03:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے محکمہ صحت سندھ کو الٹی میٹم دے دیا، مطالبات پورے نہ ہوئے تو پیر سے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ کر دیں گے۔

پریس کلب کے باہر احتجاج پر بیٹھے طبی عملے کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے مطالبات منظور نہ کیے تو پیر سے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور ایمرجنسی سروسز کا بھی بائیکاٹ کردیں گے۔

محکمہ صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ثابت ہوا ہے۔ ادھر دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں غریب مریض ہسپتالوں سے مایوس لوٹنے لگے۔ سندھ حکومت اور ڈاکٹرز کی کھینچا تانی میں غریب عوام علاج سے محروم ہو گئے ہیں۔