لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ 2 اور کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
وسطی اورجنوبی علاقے شدید گرم رہے۔ سب زیادہ درجہ حرارت، دادو، موہنجو داڑو میں 47، نوکنڈی اور نورپور تھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔