بالائی پنجاب، کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 20 June,2020 12:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بالائی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 25 جون سے باقاعدہ مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔

بالائی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ روز شہر بے مثل اسلام آباد میں چھاجوں مینہ برسا جس سے گرمی کا زوڑ ٹوٹ گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے جڑواں شہروں سمیت لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد، مظفر آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں بھی پری مون سون کی نوید سنائی، بارشوں سے گرمی کی شدت میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے باقاعدہ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ توقع ہے رواں سال ملک بھر میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ آج جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 41، سری نگر 28 اور لیہہ میں 29 ڈگری رہے گا۔
 

Advertisement