لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا ٹیسٹ کے نجی لیبارٹریز سے 6500 روپے فی ٹیسٹ طے ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب میں نجی لیبارٹریاں کورونا ٹیسٹ کے لئے منہ مانگے دام وصول کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کا یکساں ریٹ مقرر کرنے کاحکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا نجی لیبارٹریوں کے اشتراک سے ٹیسٹ فیس 6500 مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔