پنجاب: 5 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی شروع

Last Updated On 20 June,2020 10:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سمیت 19 اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10 ہزار کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل بھرتی کیے جانے ہیں، اسی حوالے سے لاہور سمیت 19 اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں 600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

اسی طرح صوبہ بھرسے 40 ڈرائیورز بھی بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار 12 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک سے دو روز میں بھرتیوں کیلئے اخبار میں اشتہار بھی جاری کر دیا جائے گا۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا۔
 

Advertisement