لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 962 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 71 ہزار 987، سندھ میں 75 ہزار 168، خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 303، بلوچستان میں 9 ہزار 946، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 398، اسلام آباد میں 11 ہزار 981 جبکہ آزاد کشمیر میں 962 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 93 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 41 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 84 ہزار 168 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 765 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 962 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 629، سندھ میں ایک ہزار 178، خیبر پختونخوا میں 879، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 109 اور آزاد کشمیر میں 25 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔