پنجاب میں کورونا مریضوں کے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم

Last Updated On 30 June,2020 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے کنفرم مریض کیلئے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی، ہسپتال سے 10 دن کے بعد مزید علامات ظاہر نہ ہونے پر ڈسچارج کیا جائے گا۔

پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کو ڈسچارج کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا، کنفرم مریض جن کو علامات نہیں ہوں گی ان کے ڈبل نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی گئی۔ ایسے مریضوں کو ہسپتال سے دس دن کے بعد اگر کوئی مزید علامات نہیں ہوتی تو ڈسچارج کیا جائے گا تاہم مریضوں کو دس دن داخل رکھنے کے بعد مزید تین دن معائنہ کیا جائے گا۔

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، کم قوت مدافعت، ہیلتھ کئیر پروفیشنلز پر نئے ایس او پیز کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ایس او پیز میں ترامیم دنیا میں علاج معالجے میں ریسرچ کے بعد کی گئی۔ اس اہم فیصلے کا مقصد بلا ضرورت مہنگے پی سی آر ٹیسٹ کے ضیاع کو روکنا ہے۔
 

Advertisement