لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت شہری آبادی کونشانہ بناکرعالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، شہری آبادی کونشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے لیپا سیکٹر کے گاؤں میں نوجوان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہئوے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر مودی سرکار کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، 22 کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔