لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا، سرکاری خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں، کسی کو قومی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے۔
مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے کاموں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں ذاتی نمائش کیلئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے، قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔