لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔ تشدد کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔جاں بحق ملزم کے لواحقین کو ہرصورت انصاف فراہم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر ڈیرہ غازی خان میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے اورکہاہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا۔