کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 17 ہزار 809 شہری متاثر

کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 17 ہزار 809 شہری متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 77 ہزار 740، سندھ میں 86 ہزار 795، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 938، بلوچستان میں 10 ہزار 608، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 13 ہزار 82 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 135 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 27 ہزار 638 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 473 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 784، سندھ میں ایک ہزار 406، خیبر پختونخوا میں 973، اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 121، گلگت بلتستان میں 28 اور آزاد کشمیر میں 32 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔