شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو آ گئی: مریم اورنگزیب

Last Updated On 05 July,2020 01:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کورونا کوشکست دیدی، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو آ گئی ہے، شہباز شریف نے کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا، انہوں نے خود کو چودہ دن سے زائد آئیسولیشن میں رکھا، انٰسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سے شہبازشریف نے آٰئسولیشن عرصہ مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ کروایا جو اب نیگٹو آگیاہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کی رپورٹ نیگٹو آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاوں سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے ، اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔