کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، خواجہ آصف سے نیب ٹیم کی ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ

Last Updated On 03 July,2020 02:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

نیب ٹیم نے خواجہ آصف سے کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کےاور اہلخانہ کی انویسٹمنٹ اور ذرائع سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال کی منظوری لی اور زائد زمین فروخت کی۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت ہی نہیں کی۔

خواجہ آصف سے کئی سوالات کئے گئے جن کے جوابات سے نیب مطمئن نہیں ہوا۔