لاہور: (دنیا نیوز) ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف آج نیب میں پیش نہیں ہوئے، نیب نے دوبارہ 3 جولائی کو طلب کر لیا۔
خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق نیب کو تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں، بجٹ سیشن میں مصروفیات کے باعث خواجہ آصف نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کی ہے، نیب نے تمام مطلوبہ دستاویزات رکھ لی ہیں، اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، بجٹ سیشن کے بعد خواجہ آصف پیش ہونگے۔
ہاؤسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف کا بیٹا شیئر ہولڈر ہے۔ نیب نے دوبارہ 3 جولائی کو طلب کر لیا۔