نیب کی رانا ثناء کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنیکی منظوری

Last Updated On 19 June,2020 03:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثنا اللہ کیلئے نئی مشکل، نیب لاہور نے لیگی رہنما کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی جامع بریفنگ کے بعد باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا، ٹیم نے رانا ثناءاللہ کیخلاف انکوائری کے دوران 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کی موجودگی کے شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ بورڈ میٹنگ کے دوران رانا ثناءاللہ کے اثاثہ جات کی وصولی کی تفصیلات اور ان کے بیانات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

 

Advertisement