اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی ادارے کی کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں نے تعریف کی ہے۔ مہم کو سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں، بجلی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ٹینڈرز پر بھی نیب کے کرپشن مخالف پیغامات اور نتائج چھاپنا یقینی بنا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد ٹریفک پولیس کیساتھ مل کر چوبیس لاکھ ڈرائیونگ لائسنس پر بھی آگاہی پیغامات چھاپے جائیں گے جبکہ ایچ ای سی کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں بھی آگاہی کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔