لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور لیگی ایم این اے برجیس طاہر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، قومی احتساب بیورو لاہور نے برجیس طاہر کوآج ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
نیب ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی جا رہی ہے، برجیس طاہر کو اثاثوں کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، لیگی رہنما کے اثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے اداروں کو مراسلے بھی لکھے جائیں گے۔ برجیس طاہر کو 8 جون کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔
لیگی ایم این اے اور پرائیویٹ کنٹریکٹر سلیم گورایا سمیت دیگر کیخلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں محسن شاہ نواز رانجھا کو بھی طلب کر رکھا ہے۔