لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا، نیب کے مطابق سلمان شہباز، شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے بیرون ممالک فرار ہونے والے ملزمان کی واپسی کے لیے گھیرا تنگ کردیا، شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم سلمان شہباز کو واپس وطن لا کر قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں، سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، نیب سلمان شہباز کی واپسی کے لیے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کرے گا اور استدعا کی جائے گی کہ سلمان شہباز کو برطانوی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعہ ڈیپورٹ کیا جائے۔