صدر مملکت سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

Last Updated On 18 June,2020 05:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ملاقات کرکے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کی سالانہ رپورٹ 2019ء صدر مملکت کو پیش کرتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی انھیں آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ سال 2019ء نیب نے 141 ارب 54 کروڑ کی ریکوری کی۔ نیب نے سال 2019ء میں 747 انکوائریز اور 269 انوسٹی گیشنز بھی مکمل کیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کیسز میں کامیابی کی شرح 68 فیصد سے زائد رہی۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

صدر مملکت نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے چیئرمین نیب کی کاوششوں کو سراہا اور کہا کہ نیب کا آزاد ادارہ ہے۔ امید ہے ملک سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے یہ کامیاب ہوگا۔
 

Advertisement