اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کے مطابق ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔