انگلینڈ سیریز، پریکٹس میچ کے بعد قومی کھلاڑی پھر ٹریننگ میں اِن ایکشن

Last Updated On 07 July,2020 11:30 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ سیریز کی تیاریوں کے لیے 2 روزہ پریکٹس میچ کے بعد ووسٹر شائر میں قومی کھلاڑی پھر ٹریننگ میں اِن ایکشن ہو گئے، انگلش کرکٹ بورڈ نے تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا، کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے عمران خان اور کاشف بھٹی سمیت تین کھلاڑیوں کی آج مانچسٹر پہنچیں گے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران دو روزہ پریکٹس میچ کے بعد پھر 2 سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے گر سیکھیں گے، مصباح الحق کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا کڑا امتحان ہو گا۔

کھلاڑی نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ میں پسینہ بہائیں گے، ادھر میزبان بورڈ نے تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا، طویل دورانیے کا پہلا میچ 5 اگست سے شروع ہو گا۔

کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے نوجوان کھلاڑی عمران خان، کاشف بھٹی اور حیدر علی کا لاہور سے مانچسٹر سفر مکمل ہو گا، تینوں کھلاڑی ووسٹر شائر میں ای سی بی کی نیگیٹو کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔