سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان، 233 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 07 July,2020 11:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز مسلسل تیزی، تجارت کے دوران 233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹریڈنگ میں بھرپور دلچسپی کے سبب 233 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 436 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 151.39 پوائنٹس بڑھا جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔