لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران مسلسل دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی، انٹر بینک میں 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو گیا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166.72 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 167 روپے 40 پیسے ہو گئی تھی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/BozfNxteRP pic.twitter.com/7aDeGBTiEd
— SBP (@StateBank_Pak) July 7, 2020
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روزکے دوران امریکی ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے (یعنی 29 جون سے 3 جولائی تک) امریکی ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہوا جبکہ 29 جون کو امریکی ڈالر 168 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔